وزیراعظم کی سری لنکا میں دہشتگردی کی مذمت

دکھ کی اس گھڑی میں پاکستان سری لنکا کے ساتھ ہے، وزیراعظم عمران خان


ویب ڈیسک April 21, 2019
دکھ کی اس گھڑی میں پاکستان سری لنکا کے ساتھ ہے، وزیراعظم عمران خان

KARACHI: پاکستان کی جانب سے سری لنکا میں دھماکوں اور دہشت گردی کی مذمت کی گئی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے ایسٹر کے موقع پر سری لنکا میں ہونے والے دہشت گرد حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سری لنکا کے عوام سے ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا جب کہ ان کا کہنا تھا کہ غم اور دکھ کی اس گھڑی میں پاکستان سری لنکا کے ساتھ ہے۔



اس سے قبل ترجمان دفترخارجہ نے بھی ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا کہ پاکستان کے عوام اور حکومت سری لنکن عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، ہم دہشت گردی کے خلاف سری لنکا کے ساتھ ہیں اور کولمبو میں ہونے والی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں جب کہ یہ دھماکے چرچ اور ہوٹلوں میں ہوئے جن سے کافی جانی نقصان ہوا۔

واضح رہے سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں متعدد دھماکوں میں 80 سے زائد افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |