پاکستان سمیت دنیا بھرمیں مسیحی برادری آج ایسٹر کا تہوارمنا رہی ہے

ملک کے تمام گرجا گھروں میں خصوصی عبادات کا اہتمام کیا گیا ہے

ملک کے تمام گرجا گھروں میں خصوصی عبادات کا اہتمام کیا گیا ہے۔ فوٹو : فائل

پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری آج ایسٹر کا تہوار مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منا رہی ہے۔


دنیا بھرکی طرح پاکستان میں بھی ایسٹرکے موقع پرگرجا گھروں کو برقی قمقموں، رنگ برنگی جھنڈیوں اور دیگر آرائشی اشیاء سے خوبصورتی سے سجایا گیا ہے اور ملک کے تمام گرجا گھروں میں خصوصی عبادات کا اہتمام کیا گیا ہے۔

عبادات کے دوران ملکی سلامتی، استحکام، امن اور بھائی چارے کے فروغ کے لیے خصوصی دعائیں مانگی جا رہی ہیں جب کہ مسیحی برادری کے افراد قبرستانوں میں جا کر اپنے عزیز و اقارب کی قبروں پر پھول بھی چڑھا رہے ہیں، اس موقع پر سکیورٹی کے بھی انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں جب کہ گرجا گھروں کے باہر پولیس کی نفری کو تعینات کیا گیا ہے۔
Load Next Story