عابد علی کی سچن ٹنڈولکر سے ملنے کی خواہش
سلیکٹر اور ٹیم مینجمنٹ نے جس اعتماد کا اظہار کیا اس پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا، عابد علی
قومی ٹیم کے بلے باز عابد علی نے بھارتی کھلاڑی سچن ٹنڈولکر سے ملنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔
قذافی اسٹیڈیم میں ایکسپریس سے خصوصی بات کرتے ہوئے ورلڈکپ کے لیے اسکواڈ کا حصہ بننے والے اوپننگ بلے باز عابد علی کا کہنا تھا کہ سچن ٹنڈولکر میرے آئیڈیل ہیں، ان کی بیٹنگ تکنیکس کو فالو کرنے کی کوشش کرتا ہوں، انگلینڈ میں شیڈول ورلڈ کپ کے دوران میری ان سے ملاقات ہوئی تو میرے لیے یہ بہت خوشی کا دن ہوگا۔
عابد علی نے کہا کہ ایسا ممکن ہی نہیں ہے کہ میں ٹنڈولکر سے بات چیت کرنے کی کوشش کرو اور وہ مجھ سے بات کرنے سے انکار کردیں، وہ گریٹ پلیئر ہیں اور بڑا کھلاڑی ینگسٹر کو سکھانے کی کوشش کرتا ہے جب کہ ویسٹ انڈیز کے ویون رچرڈ سمیت دنیا کے دوسرے عظیم پلیئرز سے بھی ملنا چاہوں گا۔
اوپننگ بلے باز نے کہا کہ سلیکٹر اور ٹیم مینجمنٹ نے مجھ پر جس اعتماد کا اظہار کیا، اس پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا جب کہ میں نے زندگی میں کبھی ہار نہیں مانی، ورلڈ کپ کے دوران ایسی پرفارمنس دینے کی کوشش کروں گا کہ جس کا مجموعی طور پر فائدہ قومی ٹیم کو ہو۔