نئی فلم میں منفرد کردار نبھارہی ہوں نرگس فخری

فلم کے لیے اردو اور ہندی کے تلفظ کی درست ادائیگی کے لیے بڑی محنت کی ہے


Net News August 19, 2013
فلم کے لیے اردو اور ہندی کے تلفظ کی درست ادائیگی کے لیے بڑی محنت کی ہے، اداکارہ فوٹو : فائل

KARACHI: بالی ووڈ اداکارہ نرگس فخری نے کہا ہے کہ نئی فلم میں منفرد کردار نبھارہی ہوں ۔

انھوں نے بتایا کہ اس فلم کے لیے اردو اور ہندی کے تلفظ کی درست ادائیگی کے لیے بڑی محنت کی ہے ۔انھوں نے کہا کہ ہندی فلموں میں کام کرنے کے لیے اردو کا تلفظ درست اداکرنے کا ہنر سیکھنا ضروری ہے یہ کام میں نے امریکا میں ہی شروع کردیا تھا ۔آنیوالی فلم میں گزشتہ فلم کی نسبت زبان کے درست استعمال کے حوالے سے واضح فرق نظر آئے گا ۔ آنیوالی فلم بھی ریلیز کے لیے تیار ہے اس کی تشہیری مہم کا حصہ ہوں ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔