سائرہ بانو نے کیرئیر 1960میں فلم ’’جنگلی‘‘ سے شروع کیا

23اگست1944کو بھارت میں پیدا ہوئیں،کامیاب اداکارہ کے طور پر شناخت ملی


Cultural Reporter August 19, 2013
23اگست1944کو بھارت میں پیدا ہوئیں،کامیاب اداکارہ کے طور پر شناخت ملی۔ فوٹو : فائل

بھارتی فلم انڈسٹری میں پری چہرہ کا خطاب حاصل کرنیوالی اداکارہ نسیم کی صاحبزادی اور بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی مشہور اداکارہ سائرہ بانو نے لندن میں تعلیم حاصل کی اور ان کا بچپن لندن میں گزرا، ان کے والد میاں احسان الحق فلم پروڈیوسر کے طور پر شہرت رکھتے تھے۔

جنھوں نے بھارت میں فلم''پھول'' اور پاکستان میں فلم''وعدہ'' بنائی تھی،سائرہ بانو نے 1960میں فلم ''جنگلی'' سے اپنے فلمی سفر کا آغاز کیا،اس فلم کے ہیرو شمی کپور تھے اس فلم کا گیت'' چاہے مجھے کوئی جنگلی کہے'' بے حد مقبول ہوا،سائرہ بانو کی فیملی کے بشتر لوگ کلاسیکل ڈانسنگ کے شعبہ سے تعلق رکھتے تھے لیکن سائرہ بانونے ایک شو میں کہا کہ انھیں رقص پر عبور حاصل نہیں ہے،اس کے بعد انھوں نے کتھک اور بھارت نائیٹم کی تربیت حاصل کی،فلم ''جنگلی'' میں بہترین اداکاری پر انھیں فلم فئیر ایوارڈ دیا گیا،اس فلم کے رائٹر آغا جانی کاشمیری نے انھیں اردو مکالموں کی ادائیگی کے لیے تربیت دی،اس فلم کے بعد انھیں ایک کامیاب اداکارہ کے طور پر شناخت ملی 1960ء سے 1980ء تک وہ بالی ووڈ کی کامیاب ترین اداکاراؤں میں شامل رہیں، رومانٹک اور کامیڈی فلم ''پڑوسن'' نے سائرہ بانو کی شہرت اور مقبولیت میں نہ صرف اضافہ کردیا بلکہ وہ فلموں میں ہاٹ کیک بن گئیں۔

ان کی فلم ''بیراگ'' اور''گوپی'' ادکار دلیپ کمار کے ساتھ ان کی یاد گار فلمیں تھیں، جو تین فلمیں فلم فئیر ایوارڈ کیے نامزد ہوئیں ان میں شاگرد،دیوانہ، ساجنا بھی شامل تھیں،1976میں سائرہ بانو کے دلیپ کمار سے شدید اختلافات کے بعد فلم انڈسٹری کو خیر باد کہنے کا فیصلہ کرلیا،لیکن کچھ عرصہ کے بعد ان دونوں کے درمیان اختلافات ختم ہوگئے، جس کے بعد انھوں نے دلیپ کمار کے ساتھ1984میں فلم'' دنیا'' میں کام کیا1988میں انھوں نے فلم ''فیصلہ'' میں کام کیا جو1970میں مکمل ہوچکی تھی لیکن وہ کسی وجوہات کی بنا پر تاخیر سے ریلیز ہوئی یہ ان کی آخری فلم تھی، لیکن تیلگو فلموں میں سپورٹنگ رول کرتی رہیں23اگست1944کو انڈیا میں پیدا ہونے والی سائرہ بانو نے1966میں ادکار دلیپ کمار سے شادی کرلی ان کی کوئی اولاد نہیں ہے۔

سائرہ بانو اور دلیپ کمار کی عمر میں22سال کا فرق ہے،ان کا کہنا ہے کہ جب وہ فلم انڈسٹری میں آئی تھیں تو ان کی خواہش تھی کہ ان کی شادی دلیپ کمار سے ہو، میں خوش نصیب ہوں کہ میری یہ خواہش پوری ہوگئی، ان کی مشور فلموں میں جنگلی، شادی، دور کی آواز، آئی ملن کی بیلا، ساز اور آواز،یہ زندگی کتنی حسیں ہے، شاگرد، دیوانہ، پڑوسن، جھک گیا آسمان،آدمی اور انسان، ریشم کی ڈوری، ضمیر، گوپی، سازش، ہیرا پھیری، بیراگ ،کالا آدمی، دنیا اور فیصلہ شامل ہیں، سائرہ بانو گزشتہ دنوں بلڈ کینسر میں مبتلا ہوئیں ان کا لندن میں علاج ہوتا رہا اب بھی انھیں علاج کے لیے لندن جانا پڑتا ہے، ،سائرہ بانو نے عملی زندگی میں ایک وفا شعار بیوی کا جو کردار ادا کیا ہے وہ ایک ایسی مثال ہے کہ جس پر بولی ووڈ انڈسٹری فخر کرتی ہے، انھوں نے اپنے شوہر دلیپ کمار(یوسف خان) کا بھر پورساتھ دیا دونوں میاں بیوی نہ صرف بہترین ادکار کے طور پردنیا بھر میں شہرت رکھتے ہیں بلکہ ایک مثالی جوڑی کا بھی انھیں اعزاز حاصل ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔