ایف بی آر کانیا انکم ٹیکس ریٹرن فارم جاری کرنے کا فیصلہ

اثاثوں کی معلومات طلب،انکم ٹیکس لیوی کاخانہ شامل،ویلتھ اسٹیٹمنٹ بھی دیناہوگا،ذرائع

ایف بی آر کے سینئر افسر نے بتایا کہ مجوزہ نئے انکم ٹیکس ریٹرن فارم میں ٹیکس دہندگان سے اثاثہ جات کی معلومات بھی طلب کی جائیں گی۔ فوٹو: فائل

JAFFARABAD:
فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے ٹیکس دہندگان کے لیے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کے لیے رواں ماہ کے آخری عشرے کے دوران نیا انکم ٹیکس ریٹرن فارم جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس ضمن میں ایف بی آر کے سینئر افسر نے بتایا کہ مجوزہ نئے انکم ٹیکس ریٹرن فارم میں ٹیکس دہندگان سے اثاثہ جات کی معلومات بھی طلب کی جائیں گی اور بجٹ میں لاگو انکم ٹیکس لیوی کا خانہ بھی شامل ہوگا جبکہ ویلتھ اسٹیٹمنٹ کے بغیر انکم ٹیکس ریٹرن فارم رد کردیا جائے گا۔




حکام کے مطابق ایف بی آر نے فیصلہ کیا ہے کہ رواں سال ٹیکس دہندگان کو انکم ٹیکس ریٹرن فارم کے ساھ ویلتھ اسٹیٹمنٹ بھی لازماً جمع کرانا ہوگی جبکہ ویلتھ اسٹیٹمنٹ کے بغیر جمع کرائے جانے والے انکم ٹیکس ریٹرن فارم رد کردیے جائیں گے۔
Load Next Story