برطانوی شہری کا سندھ کے بلدیاتی نظام کوبرطانوی قرار دینا حیران کن ہے شرجیل میمن

ایم کیو ایم کو حکومت میں شمولیت کی پیشکش محدود مدت كے لئے تھی، شرجیل میمن


Numainda Express August 20, 2013
شرجيل ميمن نے كہا كہ ہم نے 1979 كے قانون ميں چند تراميم کی ہيں جو صوبہ سندھ اور اس كے عوام كے بہتر مفاد ميں ہيں۔ فوٹو: فائل

سندھ كے وزيراطلاعات شرجيل انعام ميمن نے ايم كيو ايم كے قائد الطاف حسين كے بيان پر سخت رد عمل كا اظہار كرتے ہوئے كہا كہ پيپلزپارٹی كے ٹكڑے ٹكڑے جنرل ضيا اور مشرف بھی نہيں كر سكے تو باقيوں كے خواب بھی پورے نہيں ہوں گے۔

وزیر اعلیٰ ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ اسمبلی كی جانب سے منظور شدہ نئے بلدياتی نظام كو برطانيہ كا قانون كہنے والے برطانيہ كے شہری ہیں اور برطانيہ كا شہری برطانيہ كے قانون پر اعتراض كر رہا ہے جس پر تعجب ہے، انہوں نے كہا كہ ايم كيو ايم آج بھی اقتدار ميں ہے اور سندھ ميں متحدہ كا گورنر ہے، پيپلز پارٹی نے گورنر كے اختيارات محدود نہيں كئے، ملک كے باقی تينوں صوبوں ميں گورنر يونيورسٹی كے وائس چانسلر كی تعيناتی کے حوالے سے صوبائی حكومت سے مشاورت كرتے ہيں، اسی چيز كو ہم نے صوبہ سندھ ميں بھی رائج كيا ہے جس سے گورنر کے اختيارات كم نہيں ہوتے۔

شرجیل میمن نے كہا كہ جس نظام كو ايم كيو ايم برطانيہ كا نظام كہہ رہی ہے اسی قانون كے تحت فاروق ستار كراچی كے ميئر تھے۔ شرجيل ميمن نے كہا كہ ہم نے 1979 كے قانون ميں چند تراميم کی ہيں جو صوبہ سندھ اور اس كے عوام كے بہتر مفاد ميں ہيں۔ انہوں نے مزيد كہا كہ نئے قانون ميں كوشش كی گئی ہے كہ غريب كو انصاف اس كی دہليز پر فراہم كيا جائے۔

صوبائی وزيراطلاعات شرجيل انعام ميمن نے كہا كہ حالیہ دنوں میں متحدہ كو حكومت ميں شموليت كی کوئی دعوت نہیں دی گئی، حکومت میں شمولیت کی پیشکش محدود مدت كے لئے تھی، ہماری دعوت پر متحدہ نے ريفرنڈم كرايا مگر اس كے نتائج كا اعلان نہيں كيا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔