نوابشاہ چچا نے غیرت کے نام پر بھتیجی سمیت2افراد کو قتل کر دیا

واقعہ سٹھ میل کے نواحی گوٹھ محمد خان بروہی میں پیش آیا


Nama Nigar August 20, 2013
مقتول محمد عمر بروہی گوٹھ کی مسجد کا پیش امام تھا اور مسجد کے قریب ملزمان نے کلہاڑی سے حملہ کرکے قتل کردیا۔ فوٹو: فائل

سٹھ میل کے قریب گوٹھ محمد خان بروہی مں ملزم نجیب اللہ نے کاروکاری کے الزام میں اپنے کزن 25 سالہ محمد عمر بروہی اور 22سالہ بھتیجی صابراں کو کلہاڑیوں کے وار سے قتل کردیا۔

مقتول محمد عمر بروہی گوٹھ کی مسجد کا پیش امام تھا اور مسجد کے قریب ملزمان نے کلہاڑی سے حملہ کرکے قتل کردیا۔ دہرے قتل کے بعد ملزم نے سٹھ میل پولیس تھانے پہنچ کر گرفتاری پیش کردی۔ پولیس نے لاشیں تحویل میں لے کر پی ایم سی اسپتال سے پوسٹ مارم کرانے کے بعد ورثا کے حوالے کردیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔