شوکت یوسفزئی کا بی آر ٹی منصوبے پر تمام سیاسی جماعتوں کو چیلنج

تمام جماعتوں کو کھلا چیلنج ہے کہ وہ کرپشن ثابت کرکے دکھادیں، صوبائی وزیر اطلاعات


ویب ڈیسک April 21, 2019
وزیر اعلیٰ محمود خان کی قیادت میں وزرا کی ٹیم اچھا کام کر رہی ہے، صوبائی وزیر اطلاعات۔ فوٹو: فائل

وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا شوکت یوسف زئی نے بی آر ٹی منصوبے پر تمام سیاسی پارٹیوں کو چیلنج کر دیا کہ وہ کرپشن ثابت کرکے دکھادیں۔

صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسف زئی نے سوات پریس کلب کا دورہ یا جہاں انہوں نے میڈیا سے گفتگو کے دوران بی آر ٹی پر تمام سیاسی پارٹیوں کو کھلا چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ وہ کرپشن ثابت کردیں، اگر کرپشن ثابت ہوئی تو وہ ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کریں گے۔

شوکت یوسفزی نے کہا کہ بی آر ٹی کی کل لاگت 29 ارب روپے ہے جب کہ ن لیگ نے تین سال قبل 27 کلومیٹر 31 ارب میں بنایا تھا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وزیر اعلیٰ محمود خان کی قیادت میں وزرا کی ٹیم اچھا کام کر رہی ہے اور جو وزیر کام نہیں کر یگا وہ گھر جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں