ڈاکٹر کے بیٹے کی بازیابی کا جھوٹا دعویٰ کیمسٹوں کی پھر ہڑتال

ایس ایس پی نے شمس سے ملاقات میں بازیابی کی خوشخبری دی، بعدازاں پولیس نے پینترا بدل دیا


Nama Nigar August 20, 2013
پیپلز میڈیکل کالج اسپتال نواب شاہ کے پروفیسرز ڈاکٹرز نے دوبارہ ہڑتال شروع کردی جبکہ کیمسٹ یونین نے بھی میڈیکل اسٹور بند کردیے اور نجی اسپتال اور پیتھالوجی لیبارٹریز بھی بند کردی گئیں۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: ڈاکٹر شمس شیخ کے مغوی بیٹے کی بازیابی کا پولیس دعویٰ جھوٹا ثابت ہوا، ڈاکٹرز اور کیمسٹوں کی دوبارہ ہڑتال، احتجاجی مظاہرے اور دھرنے، پولیس کیخلاف نعرے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب ایس ایس پی نواب شاہ جاوید جسکانی نے دعویٰ کیا تھا کہ ڈاکٹر شمس شیخ کے 12 سالہ بیٹیشجاع شیخ کو پولیس نے سخت مقابلے کے بعد بازیاب کرالیا ہے۔ ایس ایس پی نے خود نجی میڈیکل سینٹرمیں داخل ڈاکٹر شمس سے ملاقات کرکے بازیابی کی خوشخبری سنائی تھی جس کے بعد شمس شیخ کے گھر پر مبارکباد دینے والوں کا تانتا بندھ گیا مگر انتظار کے باوجود پولیس بچہ لے کر نہیں آئی۔ پیر کی علی الصباح پولیس نے پینترا بدلہ اوربتایا کہ جو بچہ بازیاب کرایا گیا ہے وہ شجاع شیخ نہیں بلکہ گمبٹ کا رہائشی جمن ہے۔



اس اطلاع کے بعد ڈاکٹر شمس شیخ کے گھر میں ماحول پھر سوگوار ہوگیا۔ پیپلز میڈیکل کالج اسپتال نواب شاہ کے پروفیسرز ڈاکٹرز نے دوبارہ ہڑتال شروع کردی جبکہ کیمسٹ یونین نے بھی میڈیکل اسٹور بند کردیے اور نجی اسپتال اور پیتھالوجی لیبارٹریز بھی بند کردی گئیں۔ ڈاکٹرز ایکشن کمیٹی، فارما کلب کیمسٹ یونین، پیرا میڈیکل اسٹاف، نرسنگ فیڈریشن اور دیگر سیاسی تنظیموں نے مشترکہ ریلی نکالی جو مختلف علاقوں سے ہوتی ہوئی پریس کلب پہنچی جہاں انھوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور پولیس کے خلاف نعرے لگائے۔ ڈاکٹرز ایکشن کمیٹی نے مطالبہ کیا کہ شجاع شیخ کو فوری طور پر بحفاظت بازیاب کرایا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |