فلم انڈسٹری میں چڑھتے سورج کی پوجا کی جاتی ہے‘ بپاشاباسو

اسٹارز کو صرف اس وقت یاد رکھا جاتا ہے جب ان کا فن عروج پر ہوتا ہے، بپاشا باسو


August 26, 2012
مرنے کے بعد اسٹار کی قدر نہیں کی جاتی ،تازہ مثال راجیش کھنہ ہیں، بپاشا باسو کی میڈیا سے گفتگو۔ فوٹو: فائل

معروف بھارتی اداکارہ بپاشا باسو نے کہا ہے کہ بھارتی فلم انڈسٹری میں سپر اسٹارز کو صرف اس وقت یاد کیا ہے جب وہ فن کی بلندیوں پر ہوتے ہیں۔

ممبئی میں ایک اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے بنگالی اداکارہ نے کہا کہ انڈسٹری میں صرف چڑھتے سورج کی پوجا کی جاتی ہے اسٹارز کو صرف اس وقت یاد رکھا جاتا ہے جب ان کا فن عروج پر ہوتا ہے۔ جب وہ انڈسٹری کا حصہ نہیں رہتے تو انھیں فراموش کر دیا جاتا ہے۔

بپاشا نے کہا کہ اس کی حالیہ مثال راجیش کھنہ تھے جو تین دہائیوں تک بالی وڈ پر راج کرنے کے بعد آخر کار کسمپرسی کی حالت میں اس جہاں سے گزر گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں