کوٹری سوئی گیس کی پائپ لائن میں دھماکا شہری خوفزدہ

کوٹری سٹی، سائٹ، جامشورو، مہران سندھ سمیت دیگر کئی علاقوں میں گیس کی فراہمی معطل


Nama Nigar August 20, 2013
جامشورو پھاٹک کے قریب سینڈوز روڈ پر سوئی سدرن گیس کمپنی کی21 انچ کی پائپ لائن اچانک زور دار دھماکے سے پھٹ گئی۔ فوٹو: فائل

جامشورو میں سوئی گیس کی 21 انچ کی پائپ لائن زور دار دھماکے کے ساتھ پھٹ گئی جس سے خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ جامشورو اور کوٹری کو سوئی گیس کی فراہمی معطل ہوگئی۔

جامشورو پھاٹک کے قریب سینڈوز روڈ پر سوئی سدرن گیس کمپنی کی21 انچ کی پائپ لائن اچانک زور دار دھماکے سے پھٹ گئی جس کی آواز دور دور تک سنی گئی جس سے شہر میں خوف و ہراس پھیل گیا۔



جبکہ گیس پائپ لائن کے پھٹ جانے کے باعث کوٹری سٹی، سائٹ، جامشورو، لیاقت میڈیکل یونیورسٹی، مہران سندھ سمیت دیگر کئی علاقوں میں گیس کی فراہمی رات گئے تک معطل ہو گئی، اطلاع پر پولیس اور سوئی سدرن گیس کمپنی کا عملہ بھی پہنچ گیا تاہم گیس کی پائپ لائن کے ڈرینیج پانی میں ہونے کی وجہ سے عملے کو مرمتی کام میں دشواری کا سامنا رہا۔

گیس انتظامیہ کے مطابق علاقے میں ڈرینج کے پانی کے باعث مرمتی کام میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور یہ نہیں بتایا جا سکتا کہ کتنے ٹائم میں مرمتی کام مکمل کر لیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں