عالمی رہنماؤں کی سری لنکا دھماکوں کی شدید مذمت

روسی صدر پیوٹن نے دھماکوں کو ظلم اور ترک صدر طیب اردوان نے دھماکوں کو انسانیت پر حملہ قرار دیا


ویب ڈیسک April 21, 2019
روسی صدرپیوٹن نے دھماکوں کوظلم اور ترک صدرطیب اردوان نے دھماکوں کوانسانیت پرحملہ قرار دیا، فوٹو: فائل

پاکستان سمیت عالمی برادری نے ایسٹر پر سری لنکا میں گرجا گھروں اور ہوٹلوں پر دھماکوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکا سری لنکا کے ساتھ بھرپور ہمدردی رکھتا ہے اورسری لنکا کی معاونت کے لیے تیار ہے جب کہ مسیحیوں کے پیشوا پوپ فرانسِس نے دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسٹر کا دن آج سوگ اور تکلیف لے کر آیا ہے۔



روسی صدر پیوٹن نے دھماکوں کو ظلم اور ترک صدر طیب اردوان نے دھماکوں کو انسانیت پر حملہ قرار دیا۔



یہ بھی پڑھیں: سری لنکا میں گرجا گھروں اور ہوٹل دھماکوں میں 207 افراد ہلاک، کرفیو نافذ

ادھر وزیراعظم عمران خان نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ان کی ہمدردی سری لنکن بھائیوں کے ساتھ ہے، پاکستان اس دکھ کی گھڑی میں مکمل اظہار یکجہتی کے ساتھ سری لنکا کے ساتھ کھڑا ہے۔



وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سری لنکن وزیراعظم سے رابطہ کیا اور دہشت گرد واقعے کی مذمت کی، ساتھ ہی انہیں ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی ۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق زخمیوں میں 3 خواتین ماہین، مزنہ ہمایوں، عاتکہ اور ایک بچہ عاطف شامل ہیں جنہیں طبی امداد کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اتوار کی صبح سری لنکا کے دارالحکومت میں گرجا گھروں اور ہوٹلوں پر یکے بعد دیگرے دھماکوں میں 200 سے زائد افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں