وفاقی وزیرشفقت محمود اسد عمرکی حمایت میں کھل کرسامنے آگئے

اسد عمر اپنی اعلی صلاحیتوں کے باعث پارٹی اورملک کا سرمایہ ہیں، شفقت محمود

اسد عمر کے خلاف بزدلانہ مہم ان کے قد میں اضافہ کرے گی، وزیر تعلیم فوٹو:فائل

وفاقی وزیرشفقت محمود سابق وزیرخزانہ اسد عمر کی حمایت میں کھل کرسامنے آگئے۔


ایکسپریس نیوزکے مطابق وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے سوشل میڈیا پرسابق وزیرخزانہ اسد عمرکے خلاف مہم کی بھرپورمذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسد عمراپنی اعلی صلاحیتوں کے باعث پارٹی اورملک کا سرمایہ ہیں، اسد عمرکے خلاف بزدلانہ مہم ان کے قد میں اضافہ کرے گی۔

واضح رہے کہ اسد عمر کے اپنے عہدے سے استعفے کے بعد سوشل میڈیا پران کے خلاف مہم جاری ہے جس میں ان کی کارکردگی کوتنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
Load Next Story