گورنرپنجاب چوہدری محمد سرورسیاسی محاذ پرمتحرک اہم ملاقاتیں جاری

چوہدری محمد سرورنے گزشتہ 24 گھنٹے میں اہم رابطے اورملاقاتیں کی ہیں

گورنرپنجاب چوہدری محمد سرورکل وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کریں گے: فوٹو: فائل

گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور سیاسی محاذ پر متحرک ہوگئے۔


ایکسپریس نیوزکے مطابق گورنرپنجاب چوہدری محمد سرورسیاسی محاذ پرمتحرک ہوگئے۔ گورنرپنجاب کل وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کریں گے اورسیاسی صورتحال پربات چیت کریں گے۔

چوہدری محمد سرورنے گزشتہ 24 گھنٹوں میں اہم رابطے اورملاقاتیں کی ہیں جن میں وزیراعلی پنجاب عثمان بزداراوروفاقی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی بھی شامل ہیں۔ دونوں سے ملاقات میں پنجاب کے سیاسی حالات پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنرپنجاب مسلم لیگ (ق) کی قیادت سے بھی رابطہ کرکے سیاسی صوتحال پر بات چیت کرچکے ہیں۔
Load Next Story