کراچی میں غلط انجکشن سے متاثرہ ننھی نشوہ انتقال کرگئی

نجی اسپتال دارالصحت میں غلط انجکشن لگنے سے نشوا کا 71 فیصد دماغ مفلوج ہوا تھا


ویب ڈیسک April 22, 2019
نشوا لیاقت نیشنل اسپتال کے آئی سی یومیں زیرعلاج تھی: فوٹو: فائل

غلط انجکشن لگنے سے متاثر ہونے والی معصوم نشوہ انتقال کرگئی۔

ترجمان لیاقت نیشنل اسپتال کے مطابق نجی اسپتال دارالصحت میں غلط انجکشن لگنے سے متاثرہونے والی معصوم نشوہ انتقال کرگئی۔ وہ لیاقت نیشنل اسپتال کے آئی سی یومیں زیرعلاج تھی۔ نجی اسپتال میں غلط انجکشن لگنے سے اس کا 71 فیصد دماغ مفلوج ہوا تھا۔

یہ پڑھیں: نشوہ کیس میں خاتون سمیت 3 ملزمان گرفتار، اسپتال ایگزیکٹو ڈائریکٹر مستعفی

بچی کے والد قیصر نے شارع فیصل تھانے میں اسپتال انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا جس میں اقدام قتل اوراعضا کو نقصان پہنچانے کی دفعات شامل کی گئی تھیں۔ مقامی عدالت نے معصوم بچی کو غلط انجکشن لگانے والے ملازم معیز کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا ہے۔



 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں