مشکل مہم سر کرنے کیلیے قومی ہاکی ٹیم ملائیشیا روانہ

’’کرو یا مرو‘‘ کی سوچ کے ساتھ ایشیا کپ میں شرکت کریں گے، کپتان کا عزم


اسپیشل رپورٹر August 20, 2013
’’کرو یا مرو‘‘ کی سوچ کے ساتھ ایشیا کپ میں شرکت کریں گے، کپتان کا عزم۔ فوٹو: فائل

لاہور: ایشیا کپ کی مشکل مہم سر کرنے کیلیے قومی ہاکی ٹیم ملائیشیا روانہ ہو گئی۔

گذشتہ شب لاہور سے براستہ بنکاک کوالالمپور جانے والے کھلاڑیوں میں کپتان محمد عمران، وسیم احمد، محمد عرفان، رضوان جونیئر، محمد توثیق، راشد محمود، فرید احمد، عامر شہزاد، وقاص شریف، شفقت رسول، عبدالحسیم خان، شکیل عباسی، زبیر علی، علی شان، محمد دلبر، عمر بھٹہ، سلمان اکبر اور عمران بٹ شامل تھے۔

چیف کوچ و منیجر اختر رسول ، کوچ طاہر زمان ، اجمل خان، ارشد حسین، رانا غضنفر علی، ڈاکٹر اسد عباس اور ندیم لودھی بھی ہمراہ ہیں۔ قومی ٹیم کوالالمپور ایئرپورٹ سے براستہ بس ایپوہ جائے گی، 24 اگست سے یکم ستمبر تک شیڈول ایونٹ میں 8 ٹیمیں شریک ہیں،گرین شرٹس کو پہلا میچ جاپان سے کھیلنا ہے۔ دوسری جانب کپتان محمد عمران اور کوچ طاہر زمان کا کہنا ہے کہ ''کرو یا مرو'' کی سوچ کے ساتھ ایونٹ میں شرکت کریں گے۔



محمد عمران نے کہا کہ ہدف مشکل ضرور ہے لیکن دبائو میں آئے بغیر بھرپور پلاننگ کے ساتھ نیچرل کھیل کا مظاہرہ کرینگے، دوسری صورت میں گولڈ میڈل کا حصول اور ورلڈ کپ کیلیے کوالیفائی کرنا مشکل ہوجائے گا۔ کپتان نے کہا کہ سلمان اکبر اور وسیم احمد جیسے تجربہ کار کھلاڑیوں کے کم بیک کی وجہ سے ٹیم مزید مضبوط ہوئی، سینئرز اور جونیئرز کے بہترین کمبی نیشن پر مشتمل اسکواڈ 1989 کی تاریخ دہرانے کی بھر پورصلاحیت رکھتا ہے۔

کوچ طاہر زمان کے مطابق بہترین تیاری کیلیے ہر ممکن حربہ آزمایا، کیمپ میں کھلاڑیوں کی فٹنس پر بھر پور توجہ دینے کے ساتھ حریف سائیڈز کی وڈیوز دیکھ کر حکمت عملی مکمل کر لی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |