الیکشن کمیشن نے ایم کیو ایم پر پابندی کی درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی

خالد مقبول صدیقی، وسیم اختر، کنور نوید جمیل کو نوٹس جاری


ویب ڈیسک April 22, 2019
خالد مقبول صدیقی، وسیم اختر، کنور نوید جمیل کو نوٹس جاری فوٹو:فائل

الیکشن کمیشن نے ایم کیو ایم پاکستان پر پابندی کی درخواست سماعت کےلئے منظور کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی، وسیم اختر، کنور نوید جمیل کو نوٹسز جاری کردیے۔

اسلام آباد میں الیکشن کمیشن پاکستان میں ایم کیو ایم پاکستان پرپابندی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں تین رکنی الیکشن کمیشن نے درخواست کی سماعت کی۔

درخواست گزار محمد اسماعیل الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے اور کہاکہ ایم کیو ایم پاکستان نے منی لانڈرنگ کی ہے،سن چیرٹی کے ذریعے پاکستان سے بانی ایم کیو ایم کورقم بھجوائی گئی، صرف 2012 میں 1 لاکھ 80 ہزار پاؤنڈ لندن بھجوائے گئے۔

محمد اسماعیل نے کہا کہ منی لانڈرنگ کے ذریعے لندن بھجوائی گئی رقم ایم کیو ایم نےگوشواروں میں ظاہر نہیں کی، الیکشن کمیشن سے حقائق چھپانے پر ایم کیو ایم پر پابندی عائد کی جائے۔

الیکشن کمیشن نے درخواست سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی،فاروق ستار،میئر کراچی وسیم اختر ،کنور نوید جمیل،ارشد وہرہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 2 مئی تک ملتوی کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |