دہشتگردی مقدمے میں تحریکِ لبیک کے 16 کارکنوں پر فردِ جرم عائد

ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا، عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہوں کو طلب کرلیا


Staff Reporter April 22, 2019
ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا، عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہوں کو طلب کرلیا فوٹو:فائل

انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے جلاؤ گھیراؤ، پولیس پر حملے کے مقدمے میں تحریک لبیک کے 16 کارکنوں پر فرد جرم عائد کردی۔

کراچی سینٹرل جیل میں انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت نمبر 8 کے روبرو جلاؤ گھیراؤ، پولیس پر حملے سے متعلق مقدمے کی سماعت ہوئی۔ تحریک لبیک کے کارکنان عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

عدالت نے تحریک لبیک کے 16 کارکنوں پر فرد جرم عائد کردی تاہم کمرہ عدالت میں ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا۔ عدالت نے ملزمان کے صحت جرم سے انکار پر آئندہ سماعت پر گواہوں کو طلب کرتے ہوئے سماعت 10 جون تک ملتوی کردی۔

مقدمے میں 6 ملزمان اشتہاری ہیں جن میں سید شبیر الحق، ابرار نقشبندی، شفیع عطاری، محمد نظام الدین سمیت دیگر شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے ایم اے جناح روڈ نمائش چورنگی پر ہنگامہ آرائی کی۔ ملزمان کیخلاف 24 نومبر کو تھانہ بریگیڈ میں جلاؤ گھیراؤ اور پولیس پر حملے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں