
کراچی میں نجی اسپتال دارالصحت میں غلط انجکشن سے ذہنی طور پر مفلوج ہونے والی بچی نشوا آج انتقال کرگئی۔ ننھی نشوا کے والد قیصر علی صدمے سے انتہائی نڈھال تھے۔ انہوں نے زار و قطار روتے ہوئے کہا کہ میری بیٹی چلی گئی، اس نے بہت ہمت کی لیکن وہ ہار گئی اور ظلم جیت گیا، خدا کے لیے مل کر کچھ کریں تاکہ کسی اور کی بیٹی نہ جائے۔
9-month old girl Nishwa today passed away at Dar ul Sehat Hospital in Karachi. The wrong dosage of an injection appears to be the result of her death. Sheer negligence of Nursing staff and doctors. #Nishwa #DarulSehat #Darulsehathospital #Karachi @ImranKhanPTI @BBhuttoZardari pic.twitter.com/Tl04V0JYvk
— ANEEL AHMED USMANI (@UsmaniAneel) April 22, 2019
ادھر کراچی کی مقامی عدالت نے نشوا کو غلط انجکشن لگانے کے مقدمے میں گرفتار 3 ملزمان نرسنگ منيجر عاطف، ڈيوٹی ايڈمن افسر احمر، اور آغا معيز کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرتے ہوئے نرس ملزمہ ثوبیہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
مدعی کے وکیل منیر احمد نے موقف دیا کہ جائے وقوعہ کوسیل کیا جائے، اسپتال کے مالک کو گرفتار کیا جائے، مرکزی ملزم ڈاکٹرعطیہ کو چھوڑ کر عدالتی حکم کیخلاف ورزی کی گئی، تفتیشی افسر نے ملزمہ کو شخصی ضمانت پر رہا کیا جس کا اسے اختیار نہیں تھا۔ اسپتال میں آگ بھی خود ہی لگائی گئی تاکہ ریکارڈ ضائع کیا جاسکے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔