کراچی حصص مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے تیزی برقرار

سرمائے کی مجموعی مالیت3سال کی بلند ترین سطح38 کھرب 40 ارب سے تجاوز کر گئی

کے ایس ای 100انڈیکس گزشتہ ہفتے 39 پوائنٹس بڑھ کر15039پربند ہوا، کاروباری حجم بھی حوصلہ افزا رہا. فوٹو: اے ایف پی/ فائل

لاہور:
کراچی حصص مارکیٹ نے عید کی تعطیلات کے بعد بہتر کارکردگی کا تسلسل قائم رکھا اور گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر بنچ مارک کے ایس ای 100انڈیکس 15000پوائنٹس کی حد سے اوپر بند ہوا، گزشتہ ہفتے انڈیکس میں 0.26 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا، سرمایہ کاروں نے عیدکے بعد سرگرمی سے حصص کی تجارتی سرگرمیوں میں حصہ لیا تاہم بیشتر کام بعض شعبوں تک محدود رہا، فرٹیلائزر اور سیمنٹ سیکٹر سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز رہے۔


عید کے بعد جمعرات کو مارکیٹ کھلنے پر انڈیکس میں 80 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا تاہم جمعہ کو مارکیٹ بہتر آغاز کے باوجود بعد میں فروخت کے دبائو کے نتیجے میں منفی زون میں بند ہوئی، جمعہ کو 41 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی تھی، اس طرح کے ایس ای 100انڈیکس گزشتہ ہفتے 39 پوائنٹس بڑھ کر15039پربند ہوا، کاروباری حجم بھی حوصلہ افزا رہا، اوسطاً یومیہ لین دین 26 کروڑ 90 لاکھ حصص رہا جو اس سے پچھلے ہفتے کے مقابلے میں 73 فیصد زیادہ ہے، اس دورن مارکیٹ سرمائے کی مجموعی مالیت 0.26فیصد کے اضافے سے 38 کھرب 40ارب سے تجاوز کر گئی جو گزشتہ 3 سال کی بلند ترین سطح ہے۔
Load Next Story