بھارت آئی ایم ایف سے پاکستان کے بیل آؤٹ پیکیج کو رکوانے کیلیے سرگرم

وزیراعظم مودی کی ہدایت پر بھارتی وفد نے واشنگٹن میں آئی ایم ایف سے میٹنگ کے دوران پاکستان پیکیج پر اعتراض اُٹھایا


ویب ڈیسک April 22, 2019
وزیراعظم مودی کی ہدایت پر بھارتی وفد نے آئی ایم ایف کے سامنے پیکیج پر اعتراض اُٹھایا۔ فوٹو : فائل

بھارت آئی ایم ایف سے پاکستان کو ملنے والے ممکنہ بیل آؤٹ پیکیج کو منسوخ کرانے کے لیے سرگرم ہوگیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت نے اس ہفتے واشنگٹن میں آئی ایم ایف سے میٹنگ کی اور پاکستان کو آئی ایم ایف کے بیل آؤٹ پیکیج دینے کی مخالفت کی، بھارتی نمائندوں نے بیل آؤٹ پیکیج کی رقم کے دہشت گردی میں استعمال ہونے کا الزام بھی عائد کیا۔

بھارت پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتا ہے اور مودی کی شر انگیز حکومت نے سابقہ ہتھکنڈوں کو ناصرف آزمائے رکھا بلکہ سفارتی روایات کو بالائے طاق رکھ کر اپنے ناپاک عزائم کو پورا کرنے کے لیے ہر حربہ آزمایا۔

یہ خبر بھی پڑھیں : چین نے پاکستان پر بھارت کے اعتراضات مسترد کردیئے

یہ پہلا موقع نہیں جب بھارت نے اپنے ناپاک عزائم کو پورا کرنے کے لیے پاکستان کے خلاف بغیر ثبوت کے الزامات عائد کیے ہوئے اس سے پہلے بھی ملنے والے پیکجز کے موقع پر بھارت نے اعتراضات اُٹھائے تھے جس پر کسی نے کان نہیں دھرا تھا۔

قبل ازیں بھارت نے چین میں ہونے والی بیلٹ اینڈ روڈ فورم کے دوسرے اجلاس میں بھی پاکستان پر بے بنیاد الزامات عائد کر کے شرکت سے انکار کردیا تھا جسے چین نے مسترد کرتے ہوئے بھارت کو اپنے فیصلے پر نظر ثانی کا کہا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |