اداکارہ اقراء عزیز کا والدہ کے نام جذبات سے بھرا پیغام

والدہ نے یہ سکھایا کہ زندگی میں کوئی چیز محنت کے بغیر حاصل نہیں کی جاسکتی، اقراء عزیز

والدہ نے یہ سکھایا کہ زندگی میں کوئی چیز محنت کے بغیر حاصل نہیں کی جاسکتی، اقراء عزیز (فوٹو: فائل)

اداکارہ اقراء عزیز نے اپنی والدہ آسیہ عزیز کے نام جذبات سے بھرا پیغام لکھا ہے جس میں انہوں نے دنیا کی فرسودہ رسومات سے آزاد رکھنے اور محنتی بنانے پر والدہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔

اقراء عزیز نے انسٹا گرام پر والدہ آسیہ عزیز کی تصویر پوسٹ کی اور ساتھ ہی یہ لکھا کہ میں اپنی بہت ہی خاص عزیز کی تصویر پوسٹ کیے بنا نہ رہ سکی، بیٹا ہو یا بیٹی سب یہ کہتے ہیں کہ ہماری امی دنیا کی سب سے اچھی امی ہیں اور میں بھی یہی سوچھتی ہوں آپ میرے لیے مشعل راہ ہیں اور آج میں جو کچھ بھی ہوں وہ آپ کی تربیت اور آپ سے سیکھنے کی وجہ سے ہوں۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/BwjBdw8HCmw/"]


اقراء نے والدہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے دنیا کے سارے فضول اصولوں کو توڑا اور اپنی بیٹیوں کو اتنا مضبوط اور محنتی بنایا اور سکھایا کہ زندگی میں کوئی چیز محنت کے بغیر حاصل نہیں کی جاسکتی اور ساتھ ہی انہوں نے والدہ سے محبت کا اظہار بھی کیا۔



واضح رہے کہ اقراء عزیز اپنے فنی کیرئیر میں متعدد ڈراموں میں اداکاری کرچکی ہیں تاہم انہیں اصل شہرت گزشتہ سال نشر ہونے والا ڈرامہ 'سنو چندہ' سے ملی اور آج کل وہ مقبولیت کی بلندیوں کو چھونے والا ڈرامہ 'رانجھا رانجھا کردی' میں نور بانو کا مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔
Load Next Story