مصری عدالت نے سابق صدر حسنی مبارک کو کرپشن الزامات سے بری کر دیا

عدالت نے کرپشن کے الزامات میں حسنی مبارک کی رہائی کا حکم دیا ہے۔ وکیل فریدالدیب


INP August 20, 2013
عدالت نے کرپشن کے الزامات میں حسنی مبارک کی رہائی کا حکم دیا ہے۔ وکیل فریدالدیب . فوٹو : فائل

مصری عدالت نے سابق مصری صدر حسنی مبارک کو کرپشن کے الزامات سے بری کردیا ہے۔

پیر کوسابق صدر کے وکلا نے بتایا کہ آئندہ 48گھنٹوں میں حسنی مبارک کی رہائی کا امکان ہے۔سابق مصری صدر کے وکیل فریدالدیب نے غیر ملکی میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ عدالت نے کرپشن کے الزامات میں حسنی مبارک کی رہائی کا حکم دیا ہے۔

سابق صدر کی رہائی میں صرف ایک رکاوٹ باقی رہ گئی ہے۔ آئندہ ہفتے کرپشن کے ایک اور الزام سے حسنی مبارک کو بری کر دیا گیا تو یہ رکاوٹ بھی دور ہو جائے گی۔ یاد رہے کہ حسنی مبارک کے خلاف 2011 میں مظاہرین کے قتل عام کے الزام کی سماعت جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں