پاکستان ایل اوسی واقعے کے ذمے داروں کیخلاف کارروائی کرے بھارت

پاکستانی فوج کی خصوصی ٹیم بھارتی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہے۔ بھارتی فوج کمانڈر


News Agencies/Monitoring Desk August 20, 2013
پاکستانی فوج کی خصوصی ٹیم بھارتی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہے۔ بھارتی فوج کمانڈر فوٹو: اے ایف پی/فائل

بھارتی وزیر دفاع نے پھر کہا ہے کہ کنٹرول لائن کے واقعے میں پاک فوج ملوث ہے۔ لوک سبھا میں کنٹرول لائن کے واقعے پر پالیسی بیان دیتے ہوئے انھوں نے کہاکہ ایسے واقعات سے 2طرفہ تعلقات پر منفی اثر پڑے گا۔

آن لا ئن کے مطابق بھارتی فوج کی 20 انفنٹری بریگیڈ کے کمانڈر بریگیڈیئر اے یاسین گپتا نے دورہ پونچھ سیکٹر کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ آنے والے دنوں میں پاک فوج کی طرف سے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کے علاوہ کمانڈوز حملوں میں تیزی آسکتی ہے، انہوں نے کہا کہ ہمارے صبرکو نہ آزمایا جائے اور پا کستان اس واقعے کے ذمے داروں کیخلاف کارروائی کرے، پاکستانی فوج کی خصوصی ٹیم بھارتی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں