تحریک لبیک کے 16 کارکنوں پر فرد جرم عائد

ملزمان کی جانب سے صحت جرم سے انکار کرنے پر عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہوں کو طلب کرلیا۔


کورٹ رپورٹر April 23, 2019
ملزمان کی جانب سے صحت جرم سے انکار کرنے پر عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہوں کو طلب کرلیا۔ فوٹو:فائل

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے جلاؤ گھیراؤ، پولیس پر حملے کے مقدمے میں تحریک لبیک کے 16 کارکنوں پر فرد جرم عائد کردی۔

سینٹرل جیل میں انسداد دہشت گردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت نمبر 8 کے روبرو جلاؤ گھیراؤ، پولیس پر حملے سے متعلق مقدمے کی سماعت ہوئی، تحریک لبیک کے کارکنان پیش ہوئے، عدالت نے تحریک لبیک کے 16 کارکنوں پر فرد جرم عائد کردی۔

ملزمان کی جانب سے صحت جرم سے انکار کرنے پر عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہوں کو طلب کرلیا، مقدمے میں 6 ملزمان کو اشتہاری قراردیا جاچکا ہے جن میں سید شبیر الحق، ابرار نقشبندی، شفیع عطاری، محمد نظام الدین سمیت دیگر شامل ہیں، عدالت نے سماعت 10 جون تک ملتوی کردی۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے ایم اے جناح روڈ نمائش چورنگی پر ہنگامہ آرائی کی، ملزمان کے خلاف 24 نومبر جلاؤ گھیراؤ اور پولیس پر حملے کا مقدمہ تھانہ بریگیڈ میں درج کیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں