اسٹیل مل بحالی ایکسپرٹ گروپ کی رپورٹ پیش نہ کرنے کا فیصلہ

ایکسپرٹ گروپ نے سفارش کی تھی کہ حکومت اسٹیل مل نہیں چلا سکتی، اسٹیل مل کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت چلنا چاہیے۔


حسیب حنیف April 23, 2019
ایکسپرٹ گروپ نے سفارش کی تھی کہ حکومت اسٹیل مل نہیں چلا سکتی، اسٹیل مل کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت چلنا چاہیے۔ فوٹو: فائل

وفاقی حکومت نے سٹیل مل کی بحالی کے لیے بنائے جانیوالے ایکسپرٹ گروپ کی رپورٹ ای سی سی کے آئندہ اجلاس میں پیش نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسٹیل مل کے بورڈ سے منظوری کے بعد ہی رپورٹ ای سی سی کے اجلاس میں پیش کی جائے گی تاہم اسٹیل مل کے سی ای او ، چیئرمین بورڈ اور بورڈ ممبران سمیت اعلیٰ انتظامی عہدوں پر افسران تعینات نہیں ہیں ، جس کے باعث ایکسپرٹ گروپ کی سفارشات ای سی سی میں پیش کرنے میں تاخیر کا سامنا کرناپڑ سکتا ہے۔

اسٹیل مل کی بحالی کیلیے بنائے جانیوالے ایکسپرٹ گروپ نے پاکستان اسٹیل مل کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ پر چلانے کی تجویز دی تھی ، ایکسپرٹ گروپ نے سفارش کی تھی کہ حکومت اسٹیل مل نہیں چلا سکتی، اسٹیل مل کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت چلنا چاہیے، اسٹیل مل قومی اثاثہ اسکی نجکاری نہیں ہونی چاہیے جس پر حکومت کے زیر غوربھی یہی تجویز تھی کہ سٹیل مل کی بحالی کے لیے حکومت کے پاس پیسے نہیں ہیں۔

ایک اندازے کے مطابق سٹیل مل کی بحالی میں ڈیڑھ سال تک کا عرصہ لگے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں