سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کی کمی

فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 69800 روپے اورفی 10 گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 59842 روپے ہوگئی۔


Staff Reporter April 23, 2019
فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 69800 روپے اورفی 10 گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 59842 روپے ہوگئی۔ فوٹو : فائل

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں پرائس ایڈجسٹمنٹ کے باعث فی تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 200 روپے اور172روپے کی کمی واقع ہوئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت4 ڈالر کے اضافے سے 1280 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں پرائس ایڈجسٹمنٹ کے باعث پیرکو فی تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 200 روپے اور172روپے کی کمی واقع ہوئی۔

کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 69800 روپے اورفی 10 گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 59842 روپے ہوگئی۔ فی تولہ چاندی کی قیمت بغیرکسی تبدیلی کے 900روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت 771 روپے 60 پیسے پرمستحکم رہی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں