ایمنسٹی انٹرنیشنل کی انڈونیشیا سے پاکستانی کوسزائے موت نہ دینے کی اپیل

ذوالفقارعلی کو21نومبر کومغربی جاوامیں ان کے گھرسے گرفتارکیا گیاتھا.

ذوالفقارعلی کو21نومبر کومغربی جاوامیں ان کے گھرسے گرفتارکیا گیاتھا. فوٹو: فائل

حقوق انسانی کی بین الاقوامی تنظیم ایمنٹسی انٹرنیشل نے انڈونیشیامیں منشیات رکھنے کے الزام میں ایک پاکستانی شہری کوسزائے موت نہ دینے کی اپیل کی ہے۔


ذوالفقارعلی کو21نومبر کومغربی جاوامیں ان کے گھرسے گرفتارکیا گیاتھا تاہم تنظیم نے یہ نہیں بتایاکہ ذوالفقارعلی کاتعلق پاکستان کے کس علاقے سے ہے۔ ان پر بنتین صوبے کی تنگرنگ ضلعی عدالت میں300گرام ہیروئن رکھنے کے الزام میںمقدمہ چلایاگیا تھا۔ انھیں5ماہ بعد 14 جون کواسی عدالت نے سزائے موت سنائی تھی۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کے سزائے موت کے خلاف ایشیانیٹ ورک کے پلیٹ فارم سے جاری ایک بیان میں الزام عائدکیا گیاہے کہ عدالت نے ایک عینی شاہدکا بیان محض اس لیے مسترد کردیا کیونکہ اس بیان پرتاریخ نہیںتھی۔ اس گواہ کے مطابق یہ منشیات ذوالفقارعلی کی نہیںتھیں۔ عدالتی کارروائی کے آغاز سے قبل بھی ذوالفقارعلی کووکیل مہیانہیں کیاگیا تھا۔
Load Next Story