ججزتقرری کی پارلیمانی کمیٹی کااجلاس بے نتیجہ ختم

ہائیکورٹس کے ججزکی تقرری پراتفاق نہ ہوسکا،رواںہفتے دوبارہ اجلاس ہوگا،حاجی عدیل


Online August 20, 2013
ہائیکورٹس کے ججزکی تقرری پراتفاق نہ ہوسکا،رواںہفتے دوبارہ اجلاس ہوگا،حاجی عدیل فوٹو: فائل

پارلیمانی کمیٹی برائے ججز تقرری مختلف ہائیکورٹس میں ججوں کی تقرری کے حوالے سے اتفاق نہ کر سکی جس پر اجلاس بے نتیجہ ختم ہوگیا۔

ججز تقرری کمیٹی کا اجلاس پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا جس میں سینیٹر حاجی عدیل رضا ربانی شاہ محمود قریشی راجہ ظفرالحق رفیق رجوانہ بشیر محمود ورک اور ارشد لغاری نے شرکت کی ۔



کمیٹی نے جوڈیشل کمیشن کی جانب سے بھیجی گئی سفارشات کا جائزہ لیا ۔کمیٹی سندھ ہائیکورٹ کے 8 ججز شوکت علی میمن، مسز اشرف جہاں، شاہ نواز طارق، عبدالمالک، نظر اکبر، محمد جنید ظفر راجپوت جبکہ بلوچستان ہائیکورٹ کے 3 جج اعجاز سواتی شکیل احمد اور محمد کامران کو ایڈیشنل جج بنائے جانے کی سفارشات کا جائزہ لیا. ذرائع کے مطابق کمیٹی ججوں کو ایڈیشنل جج بنانے کیلیے بعض ناموں پر اتفاق نہ کرسکی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |