بجلی و گیس چوروں کیخلاف چھاپے متعدد گرفتار مقدمات درج

لاہور میں پلاسٹک فیکٹری کا کنکشن منقطع،ضمانت منسوخی پر فیصل آباد کا فیکٹری مالک گرفتار


لاہور میں پلاسٹک فیکٹری کا کنکشن منقطع،ضمانت منسوخی پر فیصل آباد کا فیکٹری مالک گرفتار. فوٹو: فائل

بجلی و گیس چوروں کیخلاف چھاپے گزشتہ روز بھی جاری رہے اور لاکھوں کی چوری پکڑی گئی۔ وزیر اعلیٰ ٹاسک فورس نے لاہور میں گلشن راوی بند روڈ پر واقع ثاقب پلاسٹک فیکٹری پر چھاپہ مارا جہاں میٹر کے ریگولیٹر کو ٹمپرڈ کر کے گیس چوری کی جا رہی تھی۔

فیکٹری سے بھاری مشینری اور گیس کو اسٹور کرنے والا کنٹینر برآمد کر لیا گیا۔ فیکٹری کو2 پائونڈ گیس استعمال کر نے کی اجازت تھی لیکن ریگولیٹر کو ٹمپرڈ کر کے11پائونڈ گیس استعمال کی جا رہی تھی۔ ٹاسک فورس نے فیکٹری کا گیس کنکشن منقطع کر نے کے علاوہ 2 افراد مشتاق اور ظہیر کو حراست میں لے لیا اور فیکٹری کو سیل کر دیا۔ ڈسکہ میں کنڈا ڈال کر بجلی چوری کرنے پر وقار احمد کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا گیا، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔



علاوہ ازیں لاہور ہائیکورٹ نے 27 کروڑ روپے کی گیس چوری کے ملزم کی ضمانت منسوخ کر دی جس پر پولیس نے ملزم کو احاطہ عدالت سے گرفتار کرلیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |