رواں برس ایک لاکھ 43 ہزارپاکستانی حج کرینگے سردار یوسف

معذورعازمین حج کیلیے خصوصی ا نتظامات کیے جا رہے ہیں: وفاقی وزیر مذہبی امور سردار


APP August 20, 2013
معذورعازمین حج کیلیے خصوصی ا نتظامات کیے جا رہے ہیں: وفاقی وزیر مذہبی امور سردار : این این آئی

وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ سرکاری اور پرائیویٹ ٹورآپریٹرز کے ذریعے اس سال ایک لاکھ 43 ہزار پاکستانی حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کریں گے۔

معذور عازمین حج کے لیے خصوصی ا نتظامات کیے جا رہے ہیں، ایک انٹرویومیںانھوں نے کہاکہ حجاج کرام کے لیے رہائشی سہولتیں 3 کیٹیگریز میں حاصل کی گئی ہیں جن میں بلیوکیٹیگری کا بیت اللہ سے فاصلہ ایک ہزار میٹر، گرین 2 ہزار میٹر اور وائٹ کا فاصلہ 2 ہزار میٹر سے زائدہو گا، حجاج کرام کو ویکسین کی سہولت سمیت دیگر ضروریات حاجی کیمپوں میں مہیا کی جائینگی۔



سعودی وزیر حج شیخ بندر بن حجاز سے ملاقات میں حجاج کرام کو سہولتیں فراہم کرنے کے سلسلے میں مثبت بات چیت ہوئی ہے، انھوں نے کہا کہ صوبہ ہزارہ تحریک کو جن لوگوں نے ذاتی مقاصد کے لیے استعمال کیا ان کا انجام سب کے سامنے ہے، انھوں نے کہا کہ عمران خان نے مانسہرہ کے جلسہ میں تحریک صوبہ ہزارہ کی حمایت کا اعلان کیا تھا اوراب تحریک انصاف جب اسمبلی میں صوبہ ہزارہ کے متعلق قرارداد لائے گی تو ن لیگ اس کی حمایت کرے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں