وزیراعظم جلد بلدیاتی انتخابات کرائینگے وزیر اطلاعات

مقامی قیادتوں کے مستحکم ہونے پر یقین ہے، دہشت گردی کیخلاف جامع پالیسی بن رہی ہے, پرویز رشید


INP August 20, 2013
مقامی قیادتوں کے مستحکم ہونے پر یقین ہے، دہشت گردی کیخلاف جامع پالیسی بن رہی ہے, پرویز رشید۔ فوٹو: فائل

RAWALPINDI: وفاقی وزیراطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ وزیراعظم مقامی قیادتوں کے مستحکم ہونے پر یقین رکھتے ہیں،جلدبلدیاتی الیکشن کرائیں گے۔

سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں حکومت نے امدادی سرگرمیوں کا آغاز کردیا ہے۔ اسلام آباد واقعہ سکندر کا ذاتی فعل ہے۔ حکومت دہشتگردی سے نمٹنے سے کیلیے جامع پالیسی تشکیل دے رہی ہے۔ موت کی سزائوں پر عملدرآمد عارضی طور پر روکا گیا ہے۔



ان خیالات کا اظہار انھوں نے پیر کو اپنے ایک انٹرویو میں کیا۔ وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ سزائے موت پر عملدرآمد کی منظوری کا حتمی اختیار صدر کے پاس ہے۔حکومت نے سزائے موت کے قیدیوں کی سزائوں پر عملدرآمد کا فیصلہ صدر آصف علی زرداری کی درخواست پر کیا ہے۔ صدر زرداری نے وزیر اعظم کو خط کے ذریعے معاملے پر تبادلہ خیال کی خواہش کا اظہار کیا،صدر کے غیر ملکی دورے سے واپسی پر موت کی سزائوں پر عملدرآمد کے حوالے سے حتمی فیصلہ کیا جائیگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |