وزیراعظم جلد بلدیاتی انتخابات کرائینگے وزیر اطلاعات

مقامی قیادتوں کے مستحکم ہونے پر یقین ہے، دہشت گردی کیخلاف جامع پالیسی بن رہی ہے, پرویز رشید

مقامی قیادتوں کے مستحکم ہونے پر یقین ہے، دہشت گردی کیخلاف جامع پالیسی بن رہی ہے, پرویز رشید۔ فوٹو: فائل

RAWALPINDI:
وفاقی وزیراطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ وزیراعظم مقامی قیادتوں کے مستحکم ہونے پر یقین رکھتے ہیں،جلدبلدیاتی الیکشن کرائیں گے۔

سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں حکومت نے امدادی سرگرمیوں کا آغاز کردیا ہے۔ اسلام آباد واقعہ سکندر کا ذاتی فعل ہے۔ حکومت دہشتگردی سے نمٹنے سے کیلیے جامع پالیسی تشکیل دے رہی ہے۔ موت کی سزائوں پر عملدرآمد عارضی طور پر روکا گیا ہے۔




ان خیالات کا اظہار انھوں نے پیر کو اپنے ایک انٹرویو میں کیا۔ وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ سزائے موت پر عملدرآمد کی منظوری کا حتمی اختیار صدر کے پاس ہے۔حکومت نے سزائے موت کے قیدیوں کی سزائوں پر عملدرآمد کا فیصلہ صدر آصف علی زرداری کی درخواست پر کیا ہے۔ صدر زرداری نے وزیر اعظم کو خط کے ذریعے معاملے پر تبادلہ خیال کی خواہش کا اظہار کیا،صدر کے غیر ملکی دورے سے واپسی پر موت کی سزائوں پر عملدرآمد کے حوالے سے حتمی فیصلہ کیا جائیگا۔

Recommended Stories

Load Next Story