پاکستان اسٹیل کوخام مال منگوانے کیلیے38ارب ملنے کاامکان

پاکستان اسٹیل کے یومیہ اخراجات 6کروڑ روپے اور ماہانہ اخراجات 1 ارب 80کروڑ روپے کے لگ بھگ ہیں

بیل آئوٹ پیکیج کی رقم ایک ساتھ نہ ملنے کے باعث امدادکامقصدحاصل نہیں ہورہا،ذرائع۔ فوٹو: فائل

PARIS:
پاکستان اسٹیل کی پیداواری صلاحیت بڑھانے کیلیے آسٹریلیا سے ایک لاکھ میٹرک ٹن کوئلے اور ایران سے 40 ہزار میٹرک ٹن آئرن اوور درآمد کیا جائے گا، وفاقی حکومت کی جانب سے پاکستان اسٹیل کو 14 ارب 60کروڑ روپے کے بیل آئوٹ پیکیج میں سے 3 ارب 80کروڑ روپے دیے جا رہے ہیں۔


ذرائع کا کہنا ہے کہ اس رقم سے انتظامیہ خام مال کی تیاری کیلیے آسٹریلیا سے ایک لاکھ ٹن کوئلے کی درآمد کیلیے ایل سی کھولے گی، ایران سے 40 ہزار میٹرک ٹن آئرن اوور بھی درآمد کیا جائے گا جو کوک اوون، بیٹری پلانٹ اور بلاسٹ فرنس کی طلب کے مقابلے میں ناکافی ہوگا۔

ذرائع کے مطابق بیل آئوٹ پیکیج ادارے کی دوبارہ بحالی کیلیے مانگا گیا تھا لیکن رقم ایک ساتھ نہ ملنے کی وجہ سے اس پیکیج کا مقصد یعنی بحالی نظر نہیں آتی جس کی اہم وجہ پاکستان اسٹیل کے یومیہ اخراجات 6کروڑ روپے اور ماہانہ اخراجات 1 ارب 80کروڑ روپے کے لگ بھگ ہیں جبکہ مجموعی ملازمین کی تعداد 17 ہزار تک پہنچ چکی ہے۔
Load Next Story