صوابی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکاراورایک راہگیرجاں بحق

2اہلکارزخمی،ڈیرہ،ٹانک میں رات کاکرفیونافذ،جیل سے فرارایک اورقیدی گرفتار

3افرادقتل،مہمندمیں اسکول تباہ،صوابی کی سیکیورٹی مزیدسخت کردی گئی فوٹو: فائل

صوابی میں کالاپل کے مقام پر نامعلوم افرادکی فائرنگ سے 2پولیس اہلکاراور ایک راہگیر جاں بحق، 2اہلکارزخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق صوابی کے علاقے کالا پل کے مقام پرپولیس کی ناکہ بندی کے دوران صبح سویرے ایک مشکوک کارکو روکنے کی کوشش کی گئی توکار سواروں نے پولیس پرفائرنگ کردی۔ فائرنگ سے 2پولیس اہلکار سبز علی خان، کانسٹیبل جواد خان اورایک راہگیرموقع پر ہی جاں بحق جبکہ 2اہلکارزخمی ہوگئے۔ زخمی اہلکاروںکو ڈی ایچ کیواسپتال صوابی منتقل کردیاگیا۔ ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس مردان ریجن محمدعلی باباخیل نے صوابی جیل سمیت پورے ضلع میں سیکیورٹی مزیدسخت کرنے کے احکام جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ امن وامان کی بحالی اورعوام کے جان ومال کاتحفظ پولیس فورس کی اولین ترجیح ہے۔




ادھر پشاورکے نواحی علاقے بھانہ ماڑی میں نامعلوم وجوہ کی بناپر ایک مسلح شخص نے گھرمیں گھس کراپنے ماموںزاد بھائی کوموت کے گھاٹ اتاردیا۔ اورکزئی ایجنسی کی لوئرتحصیل کے فیروزخیل علاقے میں مستورہ کے کنارے پرنامعلوم افرادنے اندھادھندفائرنگ کرکے 2 چچازاد بھائیوں کفایت علی اورمحمداشفاق کو قتل کردیا۔ مہمند ایجنسی کے علاقے غازی بیگ موزی کور میں پرائمری اسکول کودھماکا خیزمواد سے اڑادیاگیا۔

Recommended Stories

Load Next Story