مردان میں ایک شخص نے بیوی بیٹی اور باپ کو قتل کر دیا

تہرے قتل کا واقعہ گھریلو جھگڑے کا شاخسانہ ہے، پولیس


ویب ڈیسک April 23, 2019
تینوں افراد کو کلہاڑوں کے وار سے قتل کیا گیا، پولیس فوٹو: فائل

بخشالی میں ایک شخص نے گھریلو جھگڑے پر بیوی، بیٹی اور باپ کو قتل کر دیا۔

مردان کے علاقے بخشالی دبئی اڈے کے رہائشی علی رحمان نے کلہاڑی کے وار کرکے اپنے باپ، بیوی اور بیٹی کو قتل کردیا۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تہرے قتل کا واقعہ گھریلو جھگڑے کا شاخسانہ ہے، لاشوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ واقعے کی رپورٹ درج کرکے ملزم سے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |