سولجر بازار وکیل کو اغوا کرنے کی کوشش ناکام ملزم گرفتار
سولجر بازار پولیس نے بریٹو روڈ سے ایک ملزم فرید بلوچ کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا۔
سولجر بازار پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا۔
پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ملزم وکیل کو اغوا کرنے کی کوشش کر رہا تھا جبکہ ملزم کا کہنا ہے وہ دیگر ساتھیوں کے ساتھ گاڑی چھین رہا تھا۔ سولجر بازار پولیس نے بریٹو روڈ سے ایک ملزم فرید بلوچ کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا جبکہ اس کے دیگر 2 ساتھی یوسف اور بشیر موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق 3 ملزمان کار میں سوار سندھ ہائی کورٹ کے وکیل اقبال کو اغوا کرنے کی کوشش کر رہے تھے کہ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ایک ملزم گرفتار کرلیا۔
سولجر بازار تھانے کے ڈیوٹی افسر سب انسپکٹر ارشار نے بتایا کہ گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش میں بیان دیا ہے کہ وہ اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ کار چھیننے کی واردات کر رہا تھا کہ پولیس نے اسے گرفتار کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم پرانا گولیمار ریکسر لائن کا رہائشی ہے جبکہ پولیس نے اقبال ایڈووکیٹ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کے لیے ملزم کو اینٹی کار لفٹنگ سیل کے حوالے کر دیا ۔