جولائی میںبراہ راست بیرونی سرمایہ کاری50فیصدگرگئی
بیرونی نجی سرمایہ کاری میں 28.2 فیصداضافہ ہوا
پاکستان میں رواں مالی سال2012-13 کے پہلے ماہ جولائی کے دوران براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) کا حجم 4 کروڑ 26 لاکھ ڈالر یا 50.3 فیصدکی کمی ریکارڈ کی گئی، گزشتہ ماہ ملک میں 4 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی براہ راست بیرونی سرمایہ کاری کی گئی جبکہ مالی سال 2011-12 کی اسی مدت میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کی مالیت کا حجم8 کروڑ40لاکھ ڈالر رہا تھا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے جاری اعداد و شمار کے مطابق جولائی2012 میں پورٹ فولیو انویسٹمنٹ کی مد میں 2 کروڑ88 لاکھ ڈالر کا انفلو ریکارڈ کیاگیا جبکہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں پورٹ فولیو انویسٹمنٹ سے 2کروڑ94 لاکھ ڈالر کا آئوٹ فلو ہوا تھا، اس طرح پورٹ فولیوانویسٹمنٹ میں197.9 فیصد اضافہ ہوا جو قطعی معنوں میں 5کروڑ82لاکھ ڈالر بنتا ہے، یوں بیرونی نجی سرمایہ کاری کا حجم7کروڑ8لاکھ ڈالر رہا جو گزشتہ مالی سال جولائی میں 5کروڑ53 لاکھ ڈالر تھا، اس طرح بیرونی نجی سرمایہ کاری 28.2 فیصد بڑھی۔
اعدادوشمار کے مطابق غیرملکی سرکاری سرمایہ کاری جولائی کے دوران سال بہ سال 1659.2 فیصد کے اضافے سے 2کروڑ1لاکھ ڈالر رہی جو گزشتہ مالی سال کی سی مدت میں11 لاکھ ڈالر رہی تھی۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق جولائی 2011 کی 5کروڑ64 لاکھ ڈالر کی مجموعی بیرونی سرمایہ کاری کے مقابلے میں رواں سال جولائی میں 9 کروڑ10 لاکھ ڈالر کی مجموعی غیرملکی سرمایہ کاری ہوئی، اس طرح مجموعی بیرونی سرمایہ کاری میں 61.3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔
یاد رہے کہ مالی سال 2007-08کے دوران پاکستان میں 5 ارب 47 کروڑ52 لاکھ ڈالر، سال 2008-09 کے دوران 2ارب66کروڑ54 لاکھ ڈالر، مالی سال 2009-10 میں 2 ارب 8کروڑ63 لاکھ ڈالر، سال 2010-11 میں 1 ارب 97 کروڑ 92 لاکھ ڈالر اور مالی سال 2011-12 میں 68کروڑ4لاکھ ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری ہوئی تھی۔