فلم ’’باجی‘‘ سے میرا کی شوبز میں دھماکے دار واپسی

فلم ’’باجی‘‘ میں میرا کی اعلیٰ پرفارمنس کو مداحوں کی جانب سے بھی خوب سراہا جارہا ہے


ویب ڈیسک April 23, 2019
فلم ’’باجی‘‘کے ٹیزر کو یوٹیوب پر ایک گھنٹے کے دوران ہزاروں افراددیکھ چکے ہیں فوٹوآن لائن

GUJRANWALA: پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ میرا فلم ''باجی'' کے ذریعے شوبز میں دھماکے دار واپسی کررہی ہیں۔

اپنی گلابی انگریزی اورمتنازعہ بیانات کی وجہ سے مشہور اداکارہ میرا گزشتہ کئی عرصے سے فلموں سے دور ہیں، تاہم اب وہ فلم ''باجی'' کے ذریعے طویل عرصے بعد بڑی اسکرین پر واپسی کررہی ہیں۔ فلم ''باجی'' کے چرچے تو پہلے ہی میڈیا پر چھائے ہوئے تھے لیکن اب فلم کے پہلے ٹیزر نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچادی ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: اداکارہ میرا کی فلم ''باجی'' کا پہلا پوسٹر جاری

''باجی'' کے ٹیزر کو یوٹیوب پر ایک گھنٹے کے دوران ہزاروں افراد دیکھ چکے ہیں اور یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ پورے ٹیزر میں اداکارہ میرا اپنی پرفارمنس اور بہترین لُک کی وجہ سے چھائی رہیں یہاں تک کہ انہوں نے فلم میں شامل پاکستان کی سپر ماڈل آمنہ الیاس کو بھی خوبصورتی اور پرفارمنس میں پیچھے چھوڑدیا۔

فلم''باجی'' کے ذریعے اداکارہ میرا شوبز میں دھماکے دار واپسی کررہی ہیں۔ فلم میں میرا کی اعلیٰ پرفارمنس کو مداحوں کی جانب سے بھی خوب سراہا جارہا ہے جب کہ مداحوں نے فلم کو ریلیز سے قبل ہی سپر ہٹ قرار دے دیا ہے۔



 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں