سرگودھا میں تیسری جماعت کا طالب علم زیادتی کے بعد قتل

سفاک مجرم نے بچے کو بے دردی سے قتل کرکے لاش کھیتوں میں پھینک دی۔

سفاک مجرم نے بچے کو بے دردی سے قتل کرکے لاش کھیتوں میں پھینک دی۔ فوٹو:فائل

نواحی گاؤں 31 جنوبی میں اغوا ہونے والے تیسری جماعت کے طالب علم کی لاش مل گئی جسے زیادتی کے بعد قتل کیا گیا ہے۔

سرگودھا کے گاؤں میں تیسری جماعت کے طالب علم کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا۔ سفاک مجرم نے بچے کو بے دردی سے قتل کرکے لاش کھیتوں میں پھینک دی۔


پولیس کے مطابق جمعہ کے روز محنت کش کے 10 سالہ بیٹے بلال کو گھر سے اغوا کیا گیاتھا اور آج 6 روز بعد اس کی گلا کٹی لاش ملی ہے۔ مغوی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد تیز دھار آلہ سے گلا کاٹ کر قتل کیا گیا۔

بچے کی مسخ شدہ لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ لواحقین نے لاہور روڈ بلاک کرکے شدید احتجاج کیا جس کے نتیجے میں ٹریفک جام ہوگیا اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ پولیس نے مظاہرین سے بات چیت کرکے مجرم کی گرفتاری کی یقین دہانی کرائی جس پر لواحقین نے احتجاج ختم کردیا۔
Load Next Story