سونے کی قیمتیں 6 ہفتے کی کم ترین سطح پر آگئیں

فی تولہ سونے کی قیمت کم ہو کر 68 ہزار 800 روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت 58 ہزار 985 روپے ہوگئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت8 ڈالر کی کمی سے 1272 ڈالرہوگئی۔ (فوٹو: فائل)

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں 1000 روپے کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 68 ہزار 800 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

سونے میں سرمایہ کاری دلچسپی گھٹنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمتوں میں کمی کا رحجان غالب ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں منگل کو مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتیں 6 ہفتے کی کم ترین سطح پر آگئیں۔


بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت8 ڈالر کی کمی سے 1272 ڈالر کی سطح پرپہنچ گیا، جس کے باعث منگل کو مقامی صرافہ مارکیٹوں میں پرائس ایڈجسٹمنٹ کے باعث فی تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 1000 روپے اور 857 روپے کی کمی واقع ہوئی۔

سونے کی قیمت میں کمی کے بعد کراچی، حیدر آباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت کم ہو کر 68 ہزار 800 روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 58 ہزار 985 روپے ہوگئی۔ اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 900 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت 771 روپے 60 پیسے پر مستحکم رہی۔

 
Load Next Story