کراچی میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں 10 افراد جاں بحق

ٹارگٹ کلرز نے ملیرسے 3 افراد کو اغوا کے بعد قتل کر دیا اورلاشیں مختلف علاقوں میں پھینک دیں۔

ٹارگٹ کلرز نے ملیرسے 3 افراد کو اغوا کے بعد قتل کر دیا اورلاشیں مختلف علاقوں میں پھینک دیں۔ فوٹو فائل

شہر میں چند گھنٹوں میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں 10 افراد جاں بحق ہوگئے، جبکہ گھاس منڈی میں دو گروپوں میں فائرنگ کے بعد کشیدگی پھیل گئی جس سےلوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے۔


شہر قائد میں ٹارگٹ کلرز نےآج بھی خوف کی فضا قائم رکھی، آج سرجانی تھانے کی حدود میں ناردن بائی پاس سے 2 افراد کی لاشیں ملیں جن کو تشدد کے بعد گلا کاٹ کر قتل کردیا گیا، ایس پی اورنگی چوہدری اسد کے مطابق مقتولین کا تعلق بلوچستان کے علاقے تربت سے تھا، جمشید کوارٹر تھانے کی حدود میں مارٹن روڈ پر فائرنگ کر کے فیصل قادری کو قتل کر دیا، پولیس کے مطابق مقتول کا تعلق ایک مذہبی جماعت سے تھا۔

دوسری جانب اورنگی ٹاؤن میں فائرنگ سے 2 افراد جاں کی بازی ہارگئے، گلشن بہار میں نامعلوم افراد فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا، کورنگی ویٹا چورنگی سے ایک شخص کی پھندا لگی لاش ملی ہے، ٹارگٹ کلرز نے ملیرسے 3 افراد کو اغوا کے بعد قتل کر دیا اورلاشیں مختلف علاقوں میں پھینک دیں، جبکہ گھاس منڈی میں دو گروپوں کے درمیان شدید فائرنگ کے بعد لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں۔

Recommended Stories

Load Next Story