مصر میں اخوان المسلمون کے سربراہ محمد بدیع کو گرفتارکرلیا گیا

محمد بدیع کے صاحبزادے عمار بدیع گزشتہ روز قاہرہ میں حکومت مخالف مظاہرے کے دوران فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے تھے


ویب ڈیسک August 20, 2013
اخوان المسلمون کے سربراہ پر عوام کو حکومت مخالف مظاہروں پر اکسانے کا الزام ہے اور انہیں 25 اگست کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ فوٹو: فائل

مصر کی سیکیورٹی فورسز نے اخوان المسلمون کے سربراہ محمد بدیع کو گرفتار کرلیا ہے۔

محمد بدیع گرفتاری سے بچنے کے لئے کئی روز سے روپوش تھے تاہم اب انہیں حراست میں لے کر قاہرہ کے شمال مشرق میں واقع شہر نصر کے ایک رہائشی فلیٹ میں رکھا گیا ہے۔ اخوان المسلمون کے سربراہ پر عوام کو حکومت مخالف مظاہروں پر اکسانے کا الزام ہے اور انہیں 25 اگست کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

دوسری جانب مصر میں معزول صدر محمد مرسی کے حامیوں اور فوج کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں جس میں اب تک 900 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

واضح رہے کہ محمد بدیع کے صاحبزادے عمار بدیع گزشتہ روز قاہرہ میں حکومت مخالف مظاہرے کے دوران فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں