چیئرمین نیب کا ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی تحقیقات کا حکم

چیئرمین نیب نے ذمہ داران کو قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچانے کاحکم دے دیا


ویب ڈیسک April 23, 2019
چیئرمین نیب نے ذمہ داران کو قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچانے کاحکم دیا، فوٹو: فائل

چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے اور مبینہ کرپشن کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاویداقبال نے ادویات کی قیمتوں میں اضافےاورمبینہ کرپشن الزامات کانوٹس لے لیتے ہوئے ڈی جی نیب راولپنڈی کو معاملے کی تحقیقا ت کاحکم دیدیا۔

یہ بھی پڑھیں: ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کرنے والی کمپنیوں کے خلاف کریک ڈاؤن

چیئرمین نیب نے تحقیقات میں ادویات کی قیمتوں میں اچانک اضافے سمیت معاملے کے تمام پہلوؤں کے جائزہ نے کی ہدایت کی اور ذمہ داران کو قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچانے کا بھی حکم دیا۔

واضح رہے کہ قیمتو ں میں بے تحاشا اضافہ سے ادویات عام آدمی کی پہنچ سے نہ صرف دور بلکہ مارکیٹ میں بھی دستیابی ناپید ہوگئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں