پی سی بی کا عمر اکمل کے دماغ کا ایم آر آئی کرانے کا فیصلہ

عمر اکمل کی دماغی حالت کے جائزے کےلئے ایم آر آئی کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کی رپورٹ پر صورتحال کا پتہ چلے گا۔


ویب ڈیسک August 20, 2013
اپنی میڈیکل رپورٹ ساتھ لایا ہوں جس کے مطابق میں مکمل طور پر فٹ ہوں، عمر اکمل. فوٹو: فائل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر اور بلے باز عمر اکمل کی جانب سے خود کو مکمل فٹ قرار دیئے جانے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے ان کا تفصیلی طبی مئائنہ کرانے کا فیصلہ کیا ہے ۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق عمر اکمل کی فٹنس اور دماغی حالت کے جائزے کےلئے ان کا ایم آر آئی کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کی رپورٹ آنے کے بعد درست صورت حال کا پتہ چل پائے گا۔

دوسری جانب عمر اكمل نے كہا ہے كہ انہیں کوئی انجری نہیں ہوئی وہ مکمل طور پر فٹ ہیں اور اپنے ہمراہ تمام رپورٹس لائے ہیں۔ چیئرمین پی سی بی سے ملاقات کے بعد وہ اپنی بیماری کی خبریں پھیلائے جانے کے حوالے سے حقائق سامنے لائیں گے۔

واضح رہے کہ عمر اکمل کا نام دورہ زمبابوے کی ٹیم میں بطور وکٹ کیپر بیٹسمین شامل تھا لیکن میڈیا پر ان کو مرگی کے دورے پڑنے کی خبروں کے بعد انہیں واپس بلوا کر ان کی جگہ وکٹ کیپر سرفراز احمد کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں