رواں سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران پاکستان میں 5 صحافیوں کو قتل کیا گیا رپورٹ

رواں سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران دنیا بھر میں 40 صحافیوں کو قتل کیا گیا، رپورٹ


APP August 20, 2013
سب سے زیادہ صحافی شام میں لقمہ اجل بنے جن كی تعداد 8 ہے جبكہ بھارت میں 6 صحافیوں کو صحافتی ذمہ داریاں ادا كرتے ہوئے قتل کیا گیا۔ فوٹو: فائل

انٹرنیشنل نیوز سیفٹی انسٹی ٹیوٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے كہ رواں سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران دنیا بھر میں 40 جبکہ پاکستان میں 5 صحافیوں کو قتل کیا گیا ہے۔

انٹرنیشنل نیوز سیفٹی انسٹی ٹیوٹ كی جانب سے جاری كردہ رپورٹ كے مطابق 27 صحافیوں کی ہلاکت كی تحقیقات كا سلسلہ جاری ہے جس كے بعد مجموعی تعداد میں مزید اضافہ متوقع ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سب سے زیادہ صحافی شام میں لقمہ اجل بنے جن كی تعداد 8 ہے جبكہ بھارت میں 6 صحافیوں کو اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریاں ادا كرتے ہوئے قتل کیا گیا لیکن كسی بھی ملک میں قاتلوں كی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں