نیپرا کا بجلی کی قیمتوں میں 30 پیسے فی یونٹ کمی کا فیصلہ

قیمتوں میں کمی کا اطلاق 50 یونٹ ماہانہ استعمال کرنے والوں پر نہیں ہوگا، نیپرا حکام


ویب ڈیسک August 20, 2013
قیمتوں میں کمی کا فیصلہ جولائی کے لئے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا، نیپرا حکام فوٹو: فائل

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے بجلی قیمتوں میں 30 پیسے فی یونٹ کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نیپرا حکام کے مطابق قیمتوں میں کمی کا فیصلہ جولائی کے لئے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا جبکہ پن بجلی کی پیداوار میں اضافے اور ریفرنس ٹیرف مکینزم میں تبدیلی بھی قیمتوں میں کمی کا باعث بنی۔ حکام کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں کمی کا اطلاق بجلی کی تمام تقسیم کار کمپنیوں پر ہوگا اور صارفین کو آئندہ ماہ کے بلوں میں اس کا ریلیف ملے گا تاہم 50 یونٹ ماہانہ استعمال کرنے والوں پر قیمتوں میں کمی کا اطلاق نہیں ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں