ضمنی انتخابات ڈیوٹی سے انکار پر محکمہ تعلیم پشاور کی 250 خواتین اہلکاروں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

محكمہ تعليم كی جانب سے خواتين اہلكاروں كو ڈیونی دینے سے انکار پر شوكاز نوٹس جاری كرديا گيا۔


INP August 20, 2013
محكمہ تعليم كی جانب سے خواتين اہلكاروں كو ڈیونی دینے سے انکار پر شوكاز نوٹس جاری كرديا گيا۔ فوٹو اے ایف پی

ڈسٹركٹ ريٹرننگ آفيسرنے ضمنی انتخابات میں ڈيوٹی سے انكار كرنے والی محكمہ تعليم كی 250 خواتين اہلكاروں كے خلاف كارروائی كا فيصلہ کیا ہے۔

ڈسٹركٹ ريٹرننگ آفيسر پشاور بشير خان كی زير صدارت ضمنی انتخابات كے حوالے سے ڈيوٹيوں سے انكار كرنے والے اہلكاروں كے معاملات پر اہم اجلاس ہوا، اجلاس ميں ضمنی انتخابات ميں ڈيوٹی سے انكار كرنے والی 250 خواتين اہلكاروں كے خلاف محكمانہ كارروائی كا فيصلہ كيا گيا، محكمہ تعليم كی خواتين اسكول ٹيچرز اور ليكچرارز نے سيكيورٹی صورتحال كے پيش نظر ضمنی انتخابات ميں ڈيوٹی دينے سے انكار كيا تھا، جس پر محكمہ تعليم كی جانب سے خواتين اہلكاروں كو شوكاز نوٹس جاری كرديا گيا۔

واضح رہے كہ خيبرپختونخوا ميں سيكيورٹی خدشات كے پیش نظر پہلے بھی انتخابات اور انسداد پوليو مہم كے دوران خواتين سركاری اہلكار ڈيوٹياں دينے سے انكار كرتی رہی ہيں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں