قوم اورمیڈیا کا ایک گھنٹہ ضائع کرنے پر وزیراعظم کوبل بھیجناچاہیے حاجی عدیل

وزیراعظم نے قوم سے اپنے خطاب میں مسائل کا ذکر تو کیا لیکن ان کے حل کے لئے کوئی حکمت عملی واضح نہیں کی، حاجی عدیل


INP August 20, 2013
حکومت کے قول و فعل میں تضاد ہے، حاجی عدیل فوٹو: فائل

عوامی نیشنل پارٹی کے سینئیر نائب صدر اور سینیٹ میں اے این پی کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر حاجی محمد عدیل نے کہا ہے کہ پوری قوم، ٹی وی چینلز اور اخبارات کا ایک گھنٹہ ضائع کرنے پر وزیراعظم کو "بل" بھیجنا چاہیے۔

پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے حاجی عدیل نے کہا کہ حکومت کے قول و فعل میں تضاد ہے کیونکہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے انتخابی مہم کے دوران قوم سے وعدہ کیا تھا کہ ان کی جماعت اقتدار سنبھالنے کے بعد2 سال میں ملک بھر سے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کردے گی لیکن اب کہا جارہا ہے کہ توانائی کے بحران پر قابو پانے کے لئے 5 سال کا عرصہ درکار ہے۔

حاجی عدیل کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے گزشتہ روز قوم سے اپنے خطاب میں مسائل کا ذکرتو کیا لیکن ان کے حل کے لئے کوئی حکمت عملی واضح نہیں کی اور جن مسائل کے حل کی بات کی وہ بھی انتہائی مبہم تھی، وزیراعظم نے ایک گھنٹہ کا خطاب کرکے عوام کا وقت ضائع کیا اور تمام ٹی وی چینلز، اخبارات اور قوم کا وقت ضائع کرنے پر وزیراعظم کو بل بھیجنا چاہیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں